Friday, April 26, 2024

سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کا حکومت مخالف ٹویٹ، اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، دفتر خارجہ

سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کا حکومت مخالف ٹویٹ، اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، دفتر خارجہ
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ نے حکومت کے خلاف ٹوئٹ کر دیا۔

آفیشل اکاؤنٹ سے کہا گیا افراط زر بدترین سطح پر ہے، ہمارے بچے فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول بھی نہیں جا سکتے، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستانی سفارتخانہ سربیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے، پیغامات پاکستانی سفارتخانہ سربیا کی جانب سے نہیں۔