Friday, April 26, 2024

سربیا : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

سربیا : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7افراد ہلاک
March 14, 2015
بیل گریڈ(ویب ڈیسک) سربیا کا ایم آئی ون سیون فوجی گرکر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیمار بچے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ روسی ساختہ ایم آئی ون سیون ہیلی کاپٹر بیل گریڈ میں گرکر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار بیمار بچہ، عملے کے چار افراد اور دو میڈیکل ورکر سوار تھے۔ سربیا کے وزیر اعظم نے حادثے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ بیمار بچے کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیل گریڈ علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔