Friday, April 19, 2024

سربراہ پاک فضائیہ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

سربراہ پاک فضائیہ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
October 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔