Thursday, April 25, 2024

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے
March 11, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔

پاک فضائیہ کی کمان 18 مارچ کو تبدیل ہو جائے گی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نئے سربراہ کو کمان سپرد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں نئے ایئر چیف کیلئے پاک فضائیہ کے سینئر ترین 4 افسران کے نام شامل ہیں۔ نئے ایئر چیف کیلئے چاروں افسران انتہائی قابل اور بہترین انتخاب ہیں۔ چاروں افسران میں ایئر مارشل نعمان علی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کے نام شامل ہیں۔ ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ کے نام بھی سمری کا حصہ ہیں۔