Saturday, April 20, 2024

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی ،کمانڈر نیول ٹی اینڈ ای سے ملاقات

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی ،کمانڈر نیول ٹی اینڈ ای سے ملاقات
December 13, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی میں کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سے ملاقات کی ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں ۔
دورے کے دوسرے دن پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل (یو ایچ) ابراہیم اوزدیم کوثراور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ریئر ایڈمرل(یوایچ) قادر یلدز سے ملاقاتیں کیں ۔


ترکش نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا ۔ بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔


ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور بشمول نوجوان آفیسرز کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اورپیشہ وارانہ وتعلیمی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش نیول اکیڈمی کے تربیتی نظام پر بریفننگ بھی دی گئی ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول اکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور مڈ شپ مین اور کیڈٹس سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔