Thursday, April 25, 2024

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر امریکی سینٹرل نیول کمانڈ سے ملاقات

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر امریکی سینٹرل نیول کمانڈ سے ملاقات
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی کمانڈر امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل سی بی کوپردوم سے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے ماحول سے متعلق اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ نے 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس میں باقاعدہ معاونت کی اور کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورسز 150 اور 151 کی بالترتیب نو اور گیارہ بار سربراہی بھی کر چکا ہے۔