Thursday, April 25, 2024

سربراہ نیشنل گارڈ بحرین کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

سربراہ نیشنل گارڈ بحرین کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے ملاقات
March 19, 2019

راولپنڈی (92 نیوز ) بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد نے خطے میں امن و امان کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا کہنا تھا کہ  خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

دوسری طرف بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔