Friday, April 19, 2024

سربراہ قدس فورس  نے امریکیوں کو نشانہ بنایا تو انجام قاسم سلیمانی جیسا ہوگا ، برائن ہوک

سربراہ قدس فورس  نے امریکیوں کو نشانہ بنایا تو انجام قاسم سلیمانی جیسا ہوگا ، برائن ہوک
January 23, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکہ کے ایلچی برائے ایران برائن ہوک نے کہا ہے کہ قدس فورس کے نئے سربراہ کی جانب سے امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ان کا انجام قاسم سلیمانی جیسا ہوگا۔ برائن ہوک نے  عربی اخبار اشرق الاوصت کو ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر کسی امریکی یا امریکی مفاد پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انٹرویو کے دوران برائن ہوک نے عربی اخبار کو مزید بتایا کہ یہ کوئی نئی دھمکی نہیں ہے ،  صدر ٹرمپ نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ  امریکا کے بغداد ایئرپورٹ پر ایران سے منسلک دو اہداف پر فضائی حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت  آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن شہید سلیمانی میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ، ایرانی میڈیا

حملے میں عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی ہلاک ہو گئے ۔ دونوں کی گاڑی کو ہوائی اڈے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ پینٹاگون نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صدارتی حکم کے مطابق نشانہ بنایا گیا تاکہ مستقبل میں ایرانی حملوں کے منصوبوں کو روکا جا سکے ۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی جھنڈے کی تصویر لگائی۔

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین پر بھگدڑ ، 50 افراد ہلاک

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران نے   جوابی وار کرتے ہوئے  عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ۔ عین الاسد ایئر بیس پر درجنوں میزائل داغے گئے، پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ۔ عراق میں موجودامریکی فوجی اڈوں پر  علی الصبح میزائل برسائے  گئے، سب سے پہلے بغداد کے عین الاسد ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا جہاں درجن سے زائد بیلسٹک میزائل گرے ، کچھ ہی دیر بعد اربیل میں دوسرا بڑٖا حملہ کردیا گیا۔

سلیمانی کی موت کے بعد ایرانی ہیکرز کے امریکی ویب سائٹس پر حملے

ایرانی پاسدران انقلاب نے حملوں کو آپریشن شہید سلیمانی کا نام دیا  ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل ففٹی ون کے تحت صحیح اقدام کیا ہے، جس میں اس بیس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے ایرانی شہریوں اور حکام پر بزدلانہ حملے کیے جاتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنے خلاف ہر جارحیت کا جواب دیں گے۔ حملوں کے بعد عراقی فضاؤں میں امریکی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عراقی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کوئی شہری یا فوجی اس کارروائی میں ہلاک اور زخمی نہیں ہوا۔

جنرل سلیمانی کی ہلاکت ٹرمپ کی حماقت ، امریکی سیاستدان، دانشور

امریکی میڈیا کے مطابق  ایران نے عراق میں امریکی بیس پر 15 میزائل داغے جن میں سے  11 نشانے پر لگے، ایرانی حملوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ۔

 قاسم سلیمانی کی ہلاکت، خامنہ ای اور حسن روحانی کا بدلہ لینے کا اعلان

ادھر امریکی صدر نے ایرانی حملوں پر رد عمل دیا ، کہا کہ  سب ٹھیک ہے، ہلاکتوں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ،ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور بہترین اسلحہ سے لیس فوج ہے۔