Friday, May 17, 2024

سربراہ بی این پی اخترمینگل کی رائیونڈ آمد ، نواز شریف سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سربراہ بی این پی اخترمینگل کی رائیونڈ آمد ، نواز شریف  سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
September 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے رائیونڈ  میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا۔ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل رائیونڈ پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ۔ اس موقع پر سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،  انہوں نے جمہوریت کی سربلندی کےلئے اس وقت آواز اٹھائی جب اس کا نام گناہ کبیرہ تھا۔ سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ  آرٹیکل 6ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ہی نہیں ملک کا آئین توڑنے والوں پر بھی لاگو ہوناچاہیے۔