Wednesday, May 8, 2024

سراج قاسم تیلی کی کراچی میں نماز جنازہ اداکر دی گئی

سراج قاسم تیلی کی کراچی میں نماز جنازہ اداکر دی گئی
December 10, 2020

کراچی (92 نیوز)معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کی کراچی میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ خیابان راحت مسجد سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔سراج قاسم تیلی

سراج قاسم تیلی دوروز قبل دبئی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، طبعیت ناساز ہونے پر انہیں دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں نمونیے کی تشخیص ہوئی، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اور  وہاں  دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔

سراج قاسم تیلی نے تاجروں اور صنعتکاروں کو اسپتال سے آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت نصیب والے آدمی ہیں جو اتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے۔