Monday, May 13, 2024

سراج درانی کی گرفتاری کوئی حیرانی کی بات نہیں ، فیاض الحسن چوہان

سراج درانی کی گرفتاری کوئی حیرانی کی بات نہیں ، فیاض الحسن چوہان
February 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا سراج درانی کی گرفتاری کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری سے متعلق  کہا کہ احتساب تو سب کا ہو گا۔ احتساب سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔ نوازشریف کی گرفتاری سے متعلق سوال پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خلیفے کی خطائی ثقیل تو ہوتی ہے۔ نوازشریف دل کے مریض ہیں اور خلیفے کی خطائی کھا رہے تھے۔ مزید بولے خلیفے کی مٹھائی کھائیں گے تو دل کا مسئلہ تو ہو گا۔ نوازشریف کے علاج کے لئے پانچواں بورڈ ہو رہا ہے۔ بھارتی دھمکیوں سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام لگایا ثبوت نہیں دیئے، مودی کی پارٹی اپنی مقبولیت کھو چکی ، حملہ بھی انہوں نے کروایا۔