Tuesday, May 14, 2024

سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ہلچل، نیب کارروائیوں میں تیزی

سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ہلچل، نیب کارروائیوں میں تیزی
February 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ہلچل مچ گئی۔ نیب کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی۔ نیب نے گرفتار اسپیکر  سندھ اسمبلی سراج درانی کی کراچی میں  رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ گھر پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے مزاحمت، بدتمیزی، دروازہ کھولنے سے انکار کیا۔ نیب ٹیم نے تین گھنٹے انتظار کیا اور جب صبر جواب دے گیا تو تالہ توڑنے کی کوشش کی اور گھر میں داخل ہو گئے۔ کھڈا مارکیٹ میں سراج درانی کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات و دیگر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ نیب ٹیم نے گھر کی تلاشی کے دوران موجود افراد سے پوچھ گچھ بھی کی، صوبائی وزراء اور کابینہ ارکان کو بھی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ سراج درانی کے وکیل کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دیر انتظار کے باوجود گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔