Tuesday, April 23, 2024

سراج الحق کی فضل الرحمان سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

سراج الحق کی فضل الرحمان سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
October 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےجمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن سےملاقات کی ، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے امریکی دورے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا،  سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت نے پاک چین تجارتی راہداری پر اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امیر جے یو آئی  ف مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس میں حکومت نے پاک چین تجارتی راہدری کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے ان سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاک چین تجارتی راہدری کو متنازعہ نہ بنائےاس منصوبے سے خطے کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کے امریکی دورے سے قبل ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا،سراج الحق نے بھی مولانا فضل الرحمن کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دورہ امریکہ سے قبل اپوزیشن سے مشورہ کرنا چاہئیے تھا ہم ان کو دعائیں بھی دیتے اور مشورے بھی۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خانکو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سراج الحق نے کہا کہ سردیاں قریب آ رہی ہیں حکومت قبائلی علاقوں سے آئے ہوئے آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی جلد سے جلد حل کرے۔