Saturday, April 20, 2024

سراج الحق کی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

سراج الحق کی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت
April 20, 2021

لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک لبیک پاکستان کے مرکز جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے قائدین لیاقت بلوچ، امیرالعظیم ، ڈاکٹر فرید پراچہ، میاں مقصود احمد ، قیصر شریف اور برہان الدین عثمانی ان کے ہمراہ تھے۔ امیرجماعت اور وفد نے ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ چوک یتیم خانہ میں پولیس تصادم کے نتیجہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت کی۔

 سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی اور الخدمت کے زیرانتظام تمام ہسپتال زخمیوں کے مفت علاج کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر جماعت اسلامی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے ان پر سیدھی گولیاں چلانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو نکالے ۔ حکومت ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم کرے اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ معاملات کے حل کے لیے بات چیت کا طریقہ اپنایا جائے۔