Thursday, March 28, 2024

سراج الحق کا مہنگائی کرنے پر یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

سراج الحق کا مہنگائی کرنے پر یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
October 18, 2020
لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کرنے پر یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ سراج الحق نے کہا 23 اکتوبر کو مرکزی ذمہ داروں کے اجلاس میں تحریک کا شیڈول دیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا۔ نااہل حکمرانوں نے ملک کے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کا لائحہ عمل بنا رہی ہے ۔ نئے اور پرانے حکمرانوں کے درمیان لڑائی مفاد عامہ کیلئے نہیں اپنی باری کیلئے ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمرانوں کے رویے نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ وزیر اعظم ہر تقریر کو آخری تقریر سمجھ کر کرتے ہیں۔ حکومت میں کوئی اہلیت ہوتی تو وہ عوام کی مشکلات کو کم کرتی ۔ وزیر اعظم سے میانوالی سمیت پورے ملک کے عوام مایوس ہیں۔ مہنگائی ، بے روز گاری اور ابدامنی عروج پر ہے ۔ لوگ آٹے اور چینی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ لوگوں کو دو وقت تو کیا ایک وقت کا کھانا نہیں مل رہا ۔ آج تک حکومت نے محض اعلانات ،دعوے اور وعدے کئے ۔ سراج الحق نے مزید کہا حفیظ سینٹر لاہور کے تاجروں اور دکانداروں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔