Friday, April 19, 2024

سر ہنری بیسی مر نے آج کے دن سٹیل ایجاد کی

سر ہنری بیسی مر نے آج کے دن سٹیل ایجاد کی
October 17, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) 17اکتوبر 1855ءکو آج کے دن مشہور برطانوی موجد سر ہنری بیسیمر نے سٹیل کی ایجاد رجسٹرڈ کرائی۔ ہنری بیسیمر دھاتوں کے ماہر تھے، انہوں نے پگھلے ہوئے لوہے سے دیگر دھاتی اجزا اور کاربن کو الگ کر کے اس میں ہوا گزاری اور کیمیائی عمل کے نتیجے میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر سٹیل کی تیاری ممکن بنائی۔ سٹیل بنانے کے اس مقبول طریقہ کار کو بیسمرپراسس بھی کہاجاتا ہے۔ سر ہینسر بیسیمر 19جنوری 1813ءکو پیدا ہوئے اور 15مارچ 1898ءکو وفات پا گئے۔ بیسیمر کا نمایاں کارنامہ سٹیل کی آسانی اور جلدی سے تیاری کا طریقہ کار دریافت کرنا تھا مگر وہ لوہے، سٹیل اور شیشے کے شعبوں میں 100 سے زائد ایجادات کے بھی موجد تھے۔