Friday, April 26, 2024

سدھوکرتارپور راہداری کا سنگ بنیادرکھنےکی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

سدھوکرتارپور راہداری کا سنگ بنیادرکھنےکی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے
November 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز)کرتار پور راہداری  کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ پاکستان آگئے ۔ نووجوت سنگھ سدھو  کے ہمراہ وفد میں آنے والوں میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار گوبھند لنگوال،ہرسمرت کور  بھی شامل ہیں ۔ وفد براستہ واہگہ بارڈرپاکستان آیا ۔ نووجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وفد تین دن پاکستان میں قیام کرے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب وفد کے اعزاز میں  آج عشائیہ دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ، وزیر اعظم عمران خان نےبیج بویاجو درخت بن گیا، وزیر اعظم پاکستان کا شکرگزارہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپورراہدارری سے12کروڑسکھوں کوخوشی ملی، 3 مہینےپہلےکےوعدےکی آج تکمیل ہوگئی، خودپر تنقید کرنیوالوں کو معاف کرتا ہوں، عمران خان کابچپن سےفین ہوں۔ اس موقع پر جذباتی ہوئے نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، دھرم کو راج نیتی کے چشمے سے مت دیکھو، 71سال سے جو امید تھی وہ پوری ہونے جارہی ہے تو رنگ میں بھنگ کیوں ڈال رہے ہو۔