Saturday, April 20, 2024

سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنا افسوسناک بات ہے ،شاہ محمود قریشی

سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنا افسوسناک بات ہے ،شاہ محمود قریشی
December 9, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کرنا افسوسناک بات ہے ، سدھو نے  دونوں ممالک کی دوریاں ختم کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔ معیشت سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ملکی  معیشت 10 سال کے بگاڑ کے نتیجے میں تباہ ہوئی ، یہ تین ماہ کا نہیں ، دہائیوں کا مسئلہ ہے ۔ ، ملکی معیشت میں بہتر ی لانے کیلئے  بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ،جیسے ہی مالیاتی مشکلات سے نکلیں گے روپیہ مستحکم ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  کشمیر کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے ، ہم نے ہر فورم  پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ۔ ہندوستان کی قابض افواج کشمیر میں  معصوموں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے ۔ کرتار پور راہداری سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو پوری دنیا میں سراہاگیا ۔