Wednesday, April 24, 2024

سدھو کی مخالفت کرنے والے برصغیر میں امن کی مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان

سدھو کی مخالفت کرنے والے برصغیر میں امن کی مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان
August 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سدھو کی مخالفت کرنے والے برصغیر میں امن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھو کاشکریہ اداکرتا ہوں، سدھو امن کا سفیر ہے، اس نےپاکستانی عوام کو پیار اورمحبت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں جو سدھو کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ برصغیر میں امن نہیں چاہتے، امن کے بغیر ہماری عوام ترقی نہیں کرسکتی، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے، امن کے بغیر دونوں ملک خوشحال نہیں ہو سکتے۔