Tuesday, April 23, 2024

سدھو کل کرتارپورراہداری منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے

سدھو کل کرتارپورراہداری منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے
November 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کل کرتارپورراہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت ملنے سے آگاہ کیا۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، وہ کرتار پور راہداری سے تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب سے خطاب کی خصوصی دعوت بھی دی جائے گی، وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تیار اور پرجوش ہیں۔