Saturday, April 27, 2024

سخت کرفیو کا پندرہواں روز بھی کشمیریوں کا حوصلہ پست نہ کرسکا

سخت کرفیو کا پندرہواں روز بھی کشمیریوں کا حوصلہ پست نہ کرسکا
August 19, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی پابندیوں کا پندرہواں روز بھی  کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکا ۔ سرینگر میں سخت کرفیو کے باوجود متعدد مقامات پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ے جب کہ قابض فورسز نے  نہتے مظاہرین پر  پیلٹس برسا دیں  ۔  بھارتی فورسز کے تشدد سے ایک کشمیر شہید اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کا پندرہواں روز ہے ، ہر سو خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہیں ۔ شہریوں کے گھروں سے باہر آنے پر پابندی ہے، سڑکوں پر فوجی دندناتے پھر رہےہیں لیکن تمام پابندیاں بھی کشمیریوں کا جذبہ کم نہ کر سکیں ۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سری نگر میں ہونے والے احتجاج کی ویڈیو سامنے لے آئی، جس میں مظاہرین کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی فورسز نے حسب روایت نہتے مظاہرین کو کچلنے کیلئے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا، پیلٹس لگنے سے ایک کشمیری شہید اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی کا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج

کشمیر کی سماجی رہنما شہلا رشید نے بھی وادی کی اندرونی صورتحال کی ہولناک کہانی بیان کی ہے، وہ بتاتی ہیں کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو کچلنے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہیں، زیرحراست افراد کی دوران تشدد چیخوں کو براہ راست پورے علاقے میں سنایا جاتا ہے۔ فرانسیسی خبرایجنسی نے بھی بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا ہے جس کے مطابق قابض فورسز نے چودہ روز کے دوران چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے، جموں و کشمیر کی جیلیں بھر جانے کے بعد قیدیوں کو بھارت منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ اٹھے

احتجاج سے خوفزدہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھانے کا فیصلہ نافذ ہونے سے قبل ہی واپس لے لیا، جہاں اب نہ بچوں کو دودھ میسر ہے اور نہ بیماروں کو ادویات۔