Thursday, March 28, 2024

سخت سوالوں سے پریشان صدر ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر پھر چڑھائی

سخت سوالوں سے پریشان صدر ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر پھر چڑھائی
April 26, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا سے ناراض ہوگئے، آج کورونا وائرس سے متعلق یومیہ بریفنگ بھی نہیں دی۔ کہتے ہیں امریکی میڈیا نے جارحانہ سوالات ہی پوچھنے ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا جھوٹ ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1254168730898173953?s=20 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا سے ناراض ہوگئے، کورونا وائرس سے متعلق آج ہونے والی یومیہ بریفنگ بھی منسوخ کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی اور کہا کہ میڈیا نے اگر جارحانہ سوالات ہی پوچھنے ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں، امریکی میڈیا یہ سب کچھ صرف ریٹنگز کیلئے کرتا ہے اور امریکیوں کو صرف جعلی خبروں کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کیا کہ کورونا کی وبا جھوٹ ہے بلکہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کو جھوٹا قرار دیا تھا۔۔دونوں مان چکے ہیں کہ وہ غلط ہیں لیکن اس کے باوجود غلط خبریں پھیلاتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چند روز قبل کورونا وائرس کے علاج کیلئے جراثیم کش کیمیکلز کے انجیکشن لگوانے اور الٹرا وائلٹ شعاعیں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس احمقانہ بات کے بعد سے ٹرمپ  شدید تنقید کی زد میں ہیں۔