Tuesday, May 21, 2024

سخت جھٹکا لگنے تک مودی کو فرق نہیں پڑیگا ، جنرل (ر) اسلم بیگ

سخت جھٹکا لگنے تک مودی کو فرق نہیں پڑیگا ، جنرل (ر) اسلم بیگ
October 3, 2019
لاہور (روزنامہ 92 نیوز)سابق آ رمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے بھارت کو سخت جھٹکا دینے تک مودی کوفرق نہیں پڑے گا، اب کچھ کرگزرنے کی ضرورت ہے ۔ روزنامہ 92 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے  سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں بھارت نے امریکہ کو روکا ہوا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہے اگر امریکہ وہاں سے نکل گیا تو کشمیر میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا،مشرق وسطی میں سعودی عرب ایران تنازع میں سینٹرل آ ف گریوٹی اب ایران بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے بھی ایران کو ایک دن دھمکی دے کر اپنا منہ بندکر لیا ،پاکستان اگر کشمیریو ں کی کچھ مدد چاہتا ہے تو ان کی تحریک آ زادی کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے ، کشمیری خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیں گے ۔ روزنامہ 92نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ابھی تک کشمیر کے جو حالات ہیں اس میں مودی کو برتری حاصل ہے کیونکہ اس نے ابھی تک کشمیر میں کرفیو بھی برقرار رکھا ہوا ہے اور لائن آ ف کنٹرول کی بھی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بہت بھرپور تقریر کی لیکن کشمیر پر دنیا خاموش رہی،صرف ترکی ، چین اور ملائیشیا ہی کشمیر کیلئے بولے ہیں، کوئی بھی ملک جو ہماری دوستی کا دم بھرتے ہیں انہوں نے کشمیر پر ایک لفظ نہیں بولا۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ  جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کو اپنی تقریر کی کاپیاں تمام ممالک کے مندوبین کو دینی چاہئے تھیں تا کہ ان کو کشمیر کا مسئلہ سمجھنے میں آ سانی ہوتی،مودی کشمیر میں کرفیو آ ہستہ آ ہستہ کم کر رہا ہے لیکن وہ ابھی اپنی ضد پر قائم ہے ۔ پاکستان کو بھی ایران کی طرح سخت فیصلے کرنا ہو ں گے جیسے اس نے مشرق وسطی میں فیصلے کئے ہیں ۔امریکہ طالبان کودھوکہ دے گا، طالبان افغانستان میں جیت چکے ہیں اور امریکہ اب ان کے خلاف سازشیں نہیں کر سکتا، افغانستان 90فیصد علاقہ پروہ قابض ہیں،آ ج نہیں تو کل امریکہ کو وہاں سے جانا ہو گا اور طالبان کو اس بات کا بخوبی علم ہے ۔