Thursday, March 28, 2024

سحر اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے !!! وزیراعظم نوازشریف کی وزارت پانی و بجلی حکام کو ہدایت

سحر اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے !!! وزیراعظم نوازشریف کی وزارت پانی و بجلی حکام کو ہدایت
June 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بالکل نہ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا پندرہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں توانائی کی صورتحال، طلب اور رسد پر بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں وزارت پانی وبجلی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اوسط پیداوار 15 ہزار 300 میگاواٹ ہے جبکہ شہری علاقوں میں صرف 6 سے 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہدایت جاری کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے۔ خاص طور پرسحری اور افطار کے دوران بالکل لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد اور ملک میں پٹرول کے ذخیرہ پر بھی بریفنگ دی گئی۔