Thursday, March 28, 2024

سجاول میں نہر پر پل کی تعمیر نہ ہو سکی

سجاول میں نہر پر پل کی تعمیر نہ ہو سکی
September 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نوٹس بھی کام نہ آ سکا ، سجاول پر پل کی تعمیر نہ ہو سکی  جب کہ شہری اپنے پیاروں کے جنازے تھرموپول پر رکھ کر نہر سے گزارنے پر مجبور ہیں ۔ سندھ میں  کہیں اسپتالوں میں ایمبولینس نہیں تو کہیں ادویات، ٹھٹھہ میں تو نااہلی کی انتہا ہوگئی، سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں نہر کا پل نہ بن سکا،شہری جنازے تھرموپول شیٹ کے ذریعے لے جانے پر مجبور ہوگئے۔ چارسالہ بچی کی میت  تھرموپول شیٹ پر لے جانا پڑی، گزشتہ برس بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے نہر پر پل بنانے کا حکم دیا تاہم احکامات پر عمل ابھی تک نہ ہوسکا۔ نصرت سحرعباسی اور خرم شیرزمان نے 92 نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ سارا کرپشن کا گورکھ دھندا ہے،ہر سال اربوں کی بےضابطگیاں سامنے آتی ہیں۔ بچی کی لاش تھرموپول شیٹ کے ذریعے نہر کے دوسری پار لے جانے پر ابھی تک سندھ حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔