Sunday, May 12, 2024

سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالویؒ انتقال کر گئے

سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالویؒ انتقال کر گئے
September 18, 2020
سرگودھا (92 نیوز) سجادہ نشین سیال شریف پیرحمید الدین سیالویؒ انتقال کر گئے۔ پیر حمیدالدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کیا جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کو حالت بگڑنے پر سرگودھا کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ پیر حمید الدین سابق سینیٹر تھے۔ ان کے صاحبزادے قاسم سیالوی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑتے تھے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے انتقال کی خبر پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ بڑی تعداد میں مریدین اسپتال پہنچنا شروع ہو گئے۔ ادھر پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے ضیاء الحق کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آ گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ان کی گاڑی رکشا سے ٹکرا گئی۔ صاحبزادہ ضیاء الحق معمولی زخمی ہوئے۔ صاحبزادہ ضیاء الحق والد کی علالت کا سن کر اسپتال آ رہے تھے۔