Thursday, April 25, 2024

سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالویؒ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالویؒ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
September 18, 2020
 سرگودھا (92 نیوز) سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالویؒ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ مذہبی شخصیات، مریدین اور شہریوں کی بڑی تعداد سیال شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کو حالت بگڑنے پر سرگودھا کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ پیر حمید الدین سابق سینیٹر تھے۔ ان کے صاحبزادے قاسم سیالوی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑتے تھے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے انتقال کی خبر پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ادھر پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے ضیاء الحق کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آ گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ان کی گاڑی رکشا سے ٹکرا گئی۔ صاحبزادہ ضیاء الحق معمولی زخمی ہوئے۔ صاحبزادہ ضیاء الحق والد کی علالت کا سن کر اسپتال آ رہے تھے۔