Wednesday, May 1, 2024

سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے

سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کر گئے
July 30, 2020

گولڑہ شریف  ( 92 نیوز) سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر  ادا کیا جائے گا۔

قبلہ عالم پیر سیّد شاہ عبدالحق گیلانی  گولڑہ شریف اسلام آباد میں  انتقال کرگئے، آپ حضرت پیر سیدنا مہر علی شاہؒ  گیلانی کے پوتے اور  آپ  حضرت پیر سید غلام محی الدین بابو جیؒ  گیلانی کے صاحبزادے تھے ۔

  پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کی  عمر 94 سال تھی، نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد از نماز عصر درگاہ عالیہ گولڑہ شریف میں ادا کیا جائے گی، آپ کافی عرصے سے علیل تھے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا پیر صاحب گولڑہ شریف سید عبدالحق شاہ گیلانی کے وصال پر اظہار تعزیت کی ہے،پیر نور الحق قادری کہتے ہیں لالہ جی صاحب  کی دینی ، علمی، روحانی اور تبلیغی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔