Wednesday, May 1, 2024

سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ انتقال کر گئے

سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ انتقال کر گئے
July 30, 2020
 گولڑہ شریف (92 نیوز) سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ انتقال کر گئے۔ پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ کی عمر 94 برس تھی۔ آپ سیدنا پیر مہر علی شاہؒ کے پوتے اور پیر سید غلام محی الدین بابو جیؒ کے صاحبزادے تھے۔ نماز جنازہ کی گولڑہ شریف میں ادائیگی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہوئے۔ پیر سید شاہ عبدالحق گیلانیؒ کے وصال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پیر صاحب گولڑہ شریف سید عبدالحق شاہ گیلانی کے وصال پر اظہار تعزیت کی ہے۔ پیر نور الحق قادری کہتے ہیں لالہ جی صاحب  کی دینی ، علمی، روحانی اور تبلیغی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔