Saturday, May 11, 2024

سجادہ نشین درگاہ سیدنا حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کا 92 نیوز کے دفتر کا دورہ

سجادہ نشین درگاہ سیدنا حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کا 92 نیوز کے دفتر کا دورہ
September 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) سجادہ نشین درگاہ سیدنا حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی سید المنصور الجیلانی نے نائنٹی ٹونیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات دیکھے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے گروپ ایڈوائزر اسلم ترین اور گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف نے انکا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو نائنٹی ٹونیوز کے دفتر آمد پر گل دستے پیش کیے گئے۔ سجادہ نشین ، درگاہ ، سیدنا حضرت غوث الاعظم ، شیخ عبدالقادر جیلانی ، سید المنصور الگیلانی ، نائنٹی ٹونیوز ، دفتر ، دورہ سجادہ نشین درگاہ سیدنا  حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی نےنائنٹی ٹو نیوز کا سٹوڈیو بھی دیکھا اوراس کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نائنٹی ٹو نیوز دین اسلام کی حقیقی معنی میں خدمت کر رہا ہے۔ سجادہ نشین ، درگاہ ، سیدنا حضرت غوث الاعظم ، شیخ عبدالقادر جیلانی ، سید المنصور الگیلانی ، نائنٹی ٹونیوز ، دفتر ، دورہ انہوں نے پاکستان میں  حالیہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جبکہ مرحومین اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔ سید المنصور الجیلانی نے نائنٹی ٹو نیوز ادارہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سجادہ نشین دربار عالیہ درگاہ سیدناغوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ شیخ خالدعبدالقادر المنصورالجیلانی   نے علی فاطمہ اسپتال کا افتتاح کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف نے انکا استقبال کیا ۔ مہمانِ اعزاز نےاسپتال کا افتتاح کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کرائی۔ سجادہ نشین درگاہ سیدنا غوث الاعظم نے اسپتال میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے اسپتال کے بعد یونیورسٹی آف فیصل لاہور کیمپس آباد کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گئے فلاحی اقدامات کو خوب سراہا۔ انہوں نے سیمینار میں شریک طلباء کو بھی اسلامی تعلیمات پر خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر سی ای او 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید، چیئرمین بورڈ آف گورنر حیدر امین، گروپ ایڈوائزر اسلم ترین اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی،مذیبی اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔