Monday, May 6, 2024

سجادہ نشین دربارمحدث اعظم صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی والد کے پہلو میں سپرد خاک

سجادہ نشین دربارمحدث اعظم صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی والد کے پہلو میں سپرد خاک
December 16, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) سجادہ نشین دربارمحدث اعظم صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ آپ کو مرکزی جامع مسجد سنی رضوی جھنگازار میں آپ کے والد محدث اعظم مولانا سردارؒ احمد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں عقیدت مندوں، مریدین، شہریوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

آپ کی تدفین کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ آپ کے مریدیں اور دلی عقیدت رکھنے والے افراد شدت غم سے نڈھال نظر آئے اور آپ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔