Friday, May 17, 2024

ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
September 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ۔ سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو جبکہ سوئی سدرن کےلیے قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی۔ سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.07 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے قیمت 10.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی اور بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔