Saturday, April 20, 2024

ستمبر اکتوبر میں نیشنل ٹرے اور نیشنل ہاکی چیمپن شپ کروائینگے، آصف باجوہ

ستمبر اکتوبر میں نیشنل ٹرے اور نیشنل ہاکی چیمپن شپ کروائینگے، آصف باجوہ
July 14, 2020
لاہور (92 نیوز) سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئن آصف باجوہ کہتے ہیں کہ ستمبر اکتوبر میں ایس اوپیز کے ساتھ نیشنل ٹرے اور نیشنل ہاکی چیمپن شپ کروائیں گے۔ ہاکی کے کھلاڑیوں کے لئے خوشخبری!، پاکستان ہاکی فیڈریشن کورونا وائرس میں کھلاڑیوں کی امداد میں پیش پیش ہے، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کہتے ہیں تیس کھلاڑیوں کو فی کس تیس ہزار روپے پنڈیمک الاؤنس دیا جائے گا۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ پرو لیگ میں جرمنی اوربیلجیئم کے میچز  سے بین الاقوامی سطح پر ہاکی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی ایف آئی ایچ،اے ایچ ایف اور مختلف فیڈریشنز سے لیٹر موصول ہوئے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں جہاں ممکن ہو ایس او پیز کے تحت انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو سکے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ فائیو اے سائیڈ فارمیٹ ہاکی کا مستقبل ہے، اس سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔