Thursday, April 18, 2024

سترہ نومبر کو تمام بل بلڈوز کئے گئے، حمزہ شہباز

سترہ نومبر کو تمام بل بلڈوز کئے گئے، حمزہ شہباز
November 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حمزہ شہباز کا کہنا ہے سترہ نومبر کو تمام بل بلڈوز کئے گئے۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی شفافیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ٹی ٹی اسکینڈل کے ملزم فضل داد عباسی انتقال کر چکے ہیں جس پر عدالت نے تفتیشی سے آئندہ سماعت پر  فضل داد عباسی کے انتقال کی رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کو بلڈوز کیا گیا۔ پوری دنیا میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم ناکام ہو چکا ہے۔ عمران خان  آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا سہارا لیکر دوبارہ آنا چاہتا ہے۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔