Thursday, April 25, 2024

سترہ سالہ لڑکی عنبرین کے کیس میں نامزد ملزم گرفتار، ماں بھی شریک جرم

سترہ سالہ لڑکی عنبرین کے کیس میں نامزد ملزم گرفتار، ماں بھی شریک جرم
May 5, 2016
ایبٹ آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایبٹ آباد میں تھانہ ڈونگا گلی کی حدود مکول پائیں میں اپریل میں جلائی جانے والی سترہ سالہ لڑکی کے کیس میں نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں متاثرہ لڑکی کی ماں بھی شامل ہے۔ ایبٹ آباد مکول پائیں کے علاقے میں جلائی جانے والی لڑکی کے واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔ جرگہ کے ممبران کے حکم پر ماں بھی شریک جرم رہی جسے گرفتار کر لیا گیا۔ مقتولہ عنبرین پر جرگے نے شبہ ظاہر کیا کہ اس نے کورٹ میرج کرنے والی صائمہ کی معاونت کی جس پر جرگہ نے فیصلہ کیا کہ عنبرین کو قتل کیا جائے اور اس کی لاش کو جلا دیا جائے۔ جرگہ کا مرکزی کردار مقامی کونسلر پرویز تھا جس نے مقتولہ کو پہلے نشہ آور دوا دی جس کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر مار دیا گیا اور بعدازاں لاش کو جلا دیا گیا۔ انسانیت سوز واقعے پر سول سوسائٹی نے اظہار مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرفتار جرگہ کے ممبران اور لڑکی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔