Monday, May 6, 2024

ستارہ بط الجوز کی سطح کی بے مثل تصاویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئیں

ستارہ بط الجوز کی سطح کی بے مثل تصاویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئیں
December 12, 2015
سانتیاگو (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے دوسرے روشن ترین سرخ ستارے بیت الجوز کی سطح کی بے مثل تصاویرکھینچی ہیں جس سے ستارے کی خصوصیات کے بارے میں اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔ چلی میں ماہرین فلکیات کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر میں نویں بڑے ستارے کی سطح واضح دکھائی دیتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تصاویر سے ستارے پر موجود کیمیائی عناصر اور مادوں کی ارتقاع پذیری سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ سائنسدان مارچ سے چلی کے صحرائے ایٹیکاما کی رصدگاہ میں ان تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹیم کے اہم رکن پیرے کیرویلا کا کہنا ہے کہ ستارہ زمین سے چھے سو چالیس نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور سورج سے سات گنا بڑا ہے جس کی سطح کی تصاویر پہلی بارلی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں واضح ہے کہ ستارے کی سطح ناہموار ہے اور اس کے گرد راکھ کے نامکمل ہالے کے ساتھ تہہ در تہہ گیسیں موجود ہیں اور بتدریج اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ ستارے سے آکسیجن، کاربن اور سیلیکون خارج ہو رہی ہے۔ ایک کروڑ سال قدیم اس ستارے کا عربی نام بط الجوزا ہے جو موسم گرما میں بہت نمایاں اور اس کی روشنی تیزنارنجی ہو جاتی ہے اور اس کا درجہ حرارت پینتیس سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔