Wednesday, May 8, 2024

ستائیسویں رمضان المبارک کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے گئے

ستائیسویں رمضان المبارک کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے گئے
June 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) ستائیسویں رمضان المبارک کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے گئے۔ مساجد میں محافل شبینہ بھی سجائی گئیں۔ مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ فرزندان اسلام اﷲ کے حضور سجدہ ریز ہوئے اور خصوصی عبادات کیں۔ نوافل کی ادائیگی ، قیام الیل، شب بیداری اور شبینہ کی محافل ہوئیں اور ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور گھروں میں عبادت کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس رات  سورة قدر نازل فرمائی۔ اس رات فرشتے خیر و برکت اور رحمت کے ساتھ نزول کرتے ہیں۔ یہ وہ رات ہے جس میں مانگنے والوں کو خدا ہر چیز سے نوازتا ہے۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور عالم اسلام کے عروج کی دعائیں مانگی گئیں۔