Tuesday, April 23, 2024

ستائیس فروری پاکستان ائیرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر مناے جانے کی قرارداد پیش

ستائیس فروری پاکستان ائیرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر مناے جانے کی قرارداد پیش
February 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  ستائیس فروری  کا دن  پاکستان ایئرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر منائے جانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرا دی گئی ۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی  جس میں کہا گیا کہ  پاکستان ایئر فورس کے جانبازوں نے  ستائیس فروری  2019 کو انڈین ایئر فورس کو منہ توڑ جواب دیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  لائن آف کنٹرول پار کرنے  کی خلاف ورزی پر  دو بھارتی طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے  حملے کو مکمل طور پر پسپا کیا، پاکستان نے ایک بھارتی  پائلٹ  ابھی نندن کو  زندہ گرفتارکیا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہروقت تیار ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت  افواج  کا اولین فرض  ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہی  ہیں، صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 27فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کے حملے کو پسپا کرنے کو سراہتا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ  یہ ایوان بھارتی طیاروں کو  تباہ کرنے اور بھارتی  پائلٹ کو  زندہ گرفتار کرنے کی عظیم کامیابی کی  مناسبت سے افواج پاکستان اور بالخصوص پاکستان ایئرفورس کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے،  27فروری  کا دن  پاکستان ایئرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر منایا جائے۔