Thursday, April 25, 2024

سبین محمود کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے، برطانیہ سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: نوازشریف

سبین محمود کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے، برطانیہ سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: نوازشریف
April 30, 2015
لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی خوش آئند ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اس سے بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ بجلی کے منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی۔ چین کی طرح برطانیہ سے بھی تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ چین بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ان منصوبوں کے اثرات مثبت ہونگے جبکہ محکمہ ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک میں ایک خوشگوار معاشی تبدیلی آرہی ہے۔ وزیراعظم نے سبین محمود کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔