Monday, September 16, 2024

سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، بولان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، بولان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
January 30, 2018

سبی ( 92 نیوز ) سبی کےقریب  ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بولان ایکسپریس کی متعددبوگیاں پٹری سے  اتر  گئیں ۔

دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے چار فٹ ٹریک تباہ ہوگیا ہے  جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ٹریک متاثر ہونے اور بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔