Friday, March 29, 2024

سبی میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو سرد بنادیا

سبی میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو سرد بنادیا
October 17, 2015
سبی(92نیوز)سبی میں وقفے وقفے سے کبھی موسلادھار اورکبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے گھنے سیا ہ بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سبی میں بارش کے باعث موسم میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ خوبصورت مناظر اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو نے کے لیے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہو تے رہے اور ننھے، منے بچوں نے مو سم کا مزہ لیتے ہوئے مزید باران رحمت کی دعا بھی کی۔ rains