Thursday, April 25, 2024

سبی میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دو اہلکار شہید

سبی میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دو اہلکار شہید
November 29, 2017

سبی ( 92 نیوز ) سبی میں سانگان کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی روڈ کلیئرنس کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ دھماکے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہ وگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے سانگان کے قریب ایف سی بلوچستان کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا جیسے ہی گاڑیاں سڑک پر سے گزریں ایک زوردار دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا ۔وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے ایف سی کی قربانیوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ چند سکوں کے عوز اپنے ملک وقوم کا سودا کرنے والوں کے خلاف حکومت سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔