Friday, April 19, 2024

سبی میں  ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

سبی میں  ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی
August 26, 2016
  سبی (92نیوز)سبی میں بختیارآباد کے قریب ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ریلوے ٹریک پر نصب تین کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کر لیا گیا ہے۔جبکہ سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو نصیرآباد روک دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو اپنی تحویل میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے ۔