Friday, April 26, 2024

سبی میلے میں انتظامیہ کی پھرتیاں یا غفلت ، دعوت نامے پر نوازشریف کی تصویر چھاپ دی

سبی میلے میں انتظامیہ کی پھرتیاں یا غفلت ، دعوت نامے پر نوازشریف کی تصویر چھاپ دی
February 20, 2020
 سبی (92 نیوز) سبی میلے میں انتظامیہ نے دعوت نامے پر نوازشریف کی تصویر چھاپ دی۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں کیا آج بھی وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں؟ حقیقت میں تو ایسا نہیں ہے تاہم سبی میں سجا میلہ جس کے دعوت نامے پر نہ صرف تصویر نواز شریف کی چھاپ دی گئی بلکہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا۔ سبی میلے کیلئے 8 سے 10 کروڑ روپے اخراجات صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہوتے ہیں لیکن اسے انتظامیہ کی جلد بازی کہیں یا غلطی، نئے دعوت نامے چھپوانے کی بجائے 2016 کے دعوت ناموں سے ہی کام چلا لیا گیا۔ انتظامیہ نے میلہ سجا دیا مگر سبی کی حالت ابتر ہے۔ گورنر ہاؤس کی دیوار گر چکی ہے۔ کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کی حالت بھی بدستور خراب ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر کوئٹہ سبی شاہراہ کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وی آئی پیز کی میلے میں شرکت کے باعث شہر میں مکمل ہڑتال کی صورتحال ہے۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا۔