Sunday, May 12, 2024

سبق یاد نہ کرنے پر ظالم استاد نے 10 ویں کلاس کے طالبعلم کی جان لے لی

سبق یاد نہ کرنے پر ظالم استاد نے 10 ویں کلاس کے طالبعلم کی جان لے لی
September 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) سبق یاد نہ کرنے پر ظالم استاد نے 10 ویں کلاس کے طالبعلم کی جان لے لی ۔ طالبعلم پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی کے نجی اسکول میں پیش آیا۔ گلشن راوی کے نجی اسکول میں زیر تعلیم حافظ حنین پر سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچرکامران نے تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیچر کامران کو حراست میں لے لیا۔ ساتھی طلبا کے مطابق ٹیچر کامران نے حنین کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا اور اس کا سر بھی دیوار میں مارا۔ ساتھی طلبہ کے مطابق حنین تشدد کے وقت کہتا رہا کہ سر میرا سانس بند ہو رہا ہے۔ حافظ حنین کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگرجانبر نہ ہو سکا۔