Monday, September 16, 2024

سبزیوں کا استعمال کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے: نئی تحقیق

سبزیوں کا استعمال کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے: نئی تحقیق
April 17, 2017
لاہور(ویب ڈیسک) ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کے خدشات میں کمی اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق تازہ اور ہرے پتوں والی سبزیاں سستی ختم کرتی ہیں اور ان میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جسکے باعث سبز پتوں والی سبزیاں کھانے والے افراد ہشاش بشاش اور چاق و چوبند رہتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ ایسی سبزیاں پھیپھڑے ،سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خدشات میں کمی کیلئے بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔