Sunday, May 19, 2024

لاہور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں سن کر شہری لال پیلے

لاہور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں سن کر شہری لال پیلے
September 24, 2017

لاہور (92 نیوز) عید قربان کو گزرے تین ہفتے ہو گئے مگر سبزیوں کی قیمتیں آج بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ اتوار بازاروں میں بھی دکاندار اپنی من مانی قیمتیں لگائے بیٹھے ہیں ۔

 اتوار بازاروں کے دکاندار کہتے ہیں کہ پھل منڈی سے مہنگا ملتا ہے ۔

 مہنگا ملے گا توسستا کیسے بیچیں ؟

اتوار بازاروں میں بھی ٹماٹرایک سوساٹھ ، ادرک ، لہسن ، اور پیاز سو سے ایک سو ساٹھ روپے اورسبزمرچ ستر روپے کلوفروخت ہورہی ہے ۔