Thursday, September 19, 2024

سبزہلالی پرچم پر چاند ستارہ،قومی ترقی،علم اور روشن مستقبل کی علامت

سبزہلالی پرچم پر چاند ستارہ،قومی ترقی،علم اور روشن مستقبل کی علامت
August 12, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) سبز ہلالی پرچم پر بنا چاند ستارہ قومی ترقی، علم اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں چاند ستارے کو زمین پر اتار لیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں شکرپڑیاں کے قریب زمین پر اترا یہ چاند اور ستارہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور صدارت کا تحفہ ہے۔ قومی پرچم میں سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی جب کہ پانچ کونوں والا ستارہ روشنی اور علم کا عکاس ہے۔ 1972 میں قریباً ایک لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے چاند ستارے کا مقصد بھی نوجوان نسل کو اپنی منزل مراد کی مسلسل یاد دلانا  تھا۔ بھٹو دور صدارت میں دورہ پاکستان پر آنے والی غیر ملکی شخصیات کو بھی چاند ستارہ کا چکر لگوایا جاتا تھا۔ کچھ برس قبل یہاں پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر تعمیر کیا گیا تو شہریوں کو اس قومی یادگار کا علم ہوا۔ روشن مستقبل اور ملکی ترقی کا عکاس یہ چاند ستارہ ہماری منزل مراد کا سنگِ میل بھی ہے۔