Monday, September 16, 2024

سبزمرچ وٹامن سی سے بھرپور اور مدافعتی نظام کو بہتر کرتی ہے : تحقیق

سبزمرچ وٹامن سی سے بھرپور اور مدافعتی نظام کو بہتر کرتی ہے : تحقیق
August 16, 2015
لاہور (92نیوز) ماہرین صحت نے ایک تحقیق کے نتائج میں کہا ہے کہ سبز مرچیں صحت کیلئے بے حد مفید ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق مرچوں میں بائیو ایکٹیو اجزاءہوتے ہیں جو بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت میں بے حد معاون ہوتے ہیں۔ مرچوں کے فوائد کے حوالے سے شائع ہونے والے تجزیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تازہ ہری مرچ مرچوں میں ایک کیمیائی مرکب کپسپکین پایا جاتا ہے جو درد مسدود کرنے اور میٹابولزم نظام کی کمزوری کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ مرچوں میں اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کی دفاعی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو قدرتی مدافعتی نظام کو بہتر کرتی ہے۔ اسی طرح مرچ اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی سوزش خصوصیات کے ساتھ ساتھ غذائی اجزاءسے بھرپور ہے۔