Friday, April 19, 2024

سب کچھ غیرملکی کمپنیوں نے کرنا ہے تو سندھ حکومت بھی چین کو دیدیں: خواجہ اظہار

سب کچھ غیرملکی کمپنیوں نے کرنا ہے تو سندھ حکومت بھی چین کو دیدیں: خواجہ اظہار
November 28, 2016

کراچی (92نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں پیپلزپارٹی خود کام کریگی نہ کسی کو کرنے دیگی۔ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ کے پارک اور گراونڈ غیرملکی کمپنیوں کو دیے جا رہے ہیں۔ اگرایسا ہی ہے تو سندھ حکومت کو بھی کسی غیرملکی کمپنی کے حوالے کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن سندھ اسمبلی کے باہر صوبائی حکومت پر کھل کر برسے۔ وزیر بلدیات کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا سب کچھ غیرملکی کمپنیوں کو ہی دینا ہے تو سندھ حکومت کو بھی چین کے حوالے کر دیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی سندھ حکومت پر خوب تنقید کی اور کہا چائنہ کٹنگ کا واویلا کرنے والے خاموش کیوں ہیں یہ کام رکا نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ دوماہ میں وجود میں آئے بلدیاتی نظام کو پیپلزپارٹی ناکام بنانا چاہتی ہے۔ چائنہ کٹنگ آج بھی جاری ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔